ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

  

کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کیوی باؤلر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 10ویں باؤلر بن گئے ہیں۔

ڈیل سٹین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، سٹین اور ہیڈلی نے یکساں 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، شین وارن 708 وکٹیں لیکر دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹیں لیکر تیسرے، جیمز اینڈرسن 565 وکٹیں لیکر چوتھے، گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر پانچویں، کورٹنی والش 519 وکٹیں لیکر چھٹے، کیپل دیو 434 وکٹیں لیکر ساتویں، رنگنا ہیراتھ اور سٹورٹ براڈ مشترکہ طور 433 وکٹیں لیکر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل