فٹبال راونڈ اپ،ایف اے کپ میں چیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو2-0سے ہرا دیا

فٹبال راونڈ اپ،ایف اے کپ میں چیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو2-0سے ہرا دیا
فٹبال راونڈ اپ،ایف اے کپ میں چیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو2-0سے ہرا دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریڈنگ کو دو صفر سے ہرادیا، دوسری جانب چیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو دو صفر سے شکست دی۔

مخالف ٹیم کے خلاف دونوں گولز موراٹا نے داغے۔چیلسی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو شکست دے دی ۔ چیلسی کے دونوں گولز ایوارو موراتا نے دوسرے ہاف میں داغے۔ میچ میں ناٹنگھم کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔دوسرے میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ ریڈنگ کیخلاف فریڈ کا گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے آف سائیڈ قرار دیا تو پنالٹی پر وآن ماتا نے گول کردیا۔پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں لوکا کو نے گول داغ کر برتری کو دو صفر کردیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا۔

مزید : کھیل