ماریا شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

ماریا شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت ...
ماریا شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

  

شینزن(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

 ماریا شرا پووا چین میں منعقدہ شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں میچ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلین اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گی تاہم اس وقت حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتی۔ واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن 14 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزید : کھیل