سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں گمنام زندگی گزارنے والے چار غیر ملکیوں کی شناخت کیلئے اشتہار جاری 

سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں گمنام زندگی گزارنے والے چار ...
سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں گمنام زندگی گزارنے والے چار غیر ملکیوں کی شناخت کیلئے اشتہار جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل ریو یو بورڈ نے سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں گمنام زندگی گزارنے والے چار غیر ملکیوں کی شناخت کے لئے اشتہار جاری کر دیا۔

مذکورہ افراد پاکستان میں غیر قانونی داخلے ، باڈر کراسنگ کے الزام میں پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ اورذہنی طور پر پسماندہ ہونے کی وجہ سے اپنا نام ،پتہ اور قومیت بتانے سے قاصر ہیں ۔تمام افراد کی سزاؤں کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہیں لیکن وہ تاحال جیلوں میں قید گمنام زندگی گزار رہے ہیں،اگر کوئی شخص مذکورہ بالا افراد کی شناخت کرسکتا ہے توفیڈرل ریو یو بورڈ سپریم کورٹ سے رابطہ کرے ۔ کندنیاں،مدھیہ پردیش انڈیا کا رہائشی سیلور اف سلیم ولد برہان کی سزا 23مئی 2010ء ، نساگرہ نجوشی بھٹی انڈیاکا رہائشی پلان شرما ولد پونی شرما کی سزا 20جون 2013،بنگلہ دیش کے رہائشی حامد ولد مرتاش کی سزا 14جنوری 2010ء کو مکمل ہو چکی ہے جبکہ الہ آباد ، دہلی ، انڈیا کی مسماۃ گلو جان زوجہ نندراج کو17اکتوبر2011ء کو جیل لایا گیا۔