ملک بھر میں ٹھنڈ کا راج،سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کر لیا

ملک بھر میں ٹھنڈ کا راج،سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کر لیا
ملک بھر میں ٹھنڈ کا راج،سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آئندہ دو دن کے لئےسردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا  ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اس وقت سخت سردی کا راج ہےجبکہ  کوئٹہ میں سردی کی شدید لہر کے باعث پہلے ہی درجہ حرارت منفی پانچ تک گر چکا ہے دوسری طرف سائبیریا کییخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ آئندہ دو دن میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 دن کراچی میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیبریا کی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث بلوچستان کے بیشتر اضلاع بھی سخت سردی کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ  سائیبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کی آمد سے قبل ہی قلات میں منفی سات، دالبندین میں منفی ایک، خضدار میں منفی دو اور ژوب میں ایک درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے قبل ہونے والی بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک روز تک کسی بھی علاقے میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید :

ماحولیات -