عمران خان کی حکومت ناکام ہے ، بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے:خواجہ محمدآصف

عمران خان کی حکومت ناکام ہے ، بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ...
عمران خان کی حکومت ناکام ہے ، بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے:خواجہ محمدآصف

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت ناکام ہے،ملک میں مہنگائی و جرائم کا راج جبکہ کرپشن نے اَت  مچائی ہوئی ہے، بلند و بانگ دعوی کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے اور حقیقی جمہوری جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر کواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے میاں نوازشریف کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ ن گھبرانے اور ڈرنے والی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،غربت اور ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے،سردیوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور پوری قوم اس صورتحال سے تنگ آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور جرائم کا راج ہے،بلند دعوی کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے اور حقیقی جمہوری جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔

مزید : قومی