پاک یو اے ای تجارت میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ: شیخ محمد بن زید کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں ۔ ان کی روانگی کے بعد ان کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یو ا ے ای کے ولی عہد نے 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد نے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماو¿ں نے خطے اور عالمی امور پر بات چیت بھی کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاک یو اے ای معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یو اے ای کے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے ادائیگیوں میں توازن کیلئے 3 ارب ڈالردینے پر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ اداکیا۔وزیر اعظم نے تیل، گیس اور تعمیرات کے شعبوں میں یو اے ای کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ۔
دونوں رہنماو¿ں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان کیااوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ یو اے ای کے ولی عہد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد کو افغان مفاہمتی عمل پر کوششوں سے آگاہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔