میں ایسا آدمی نہیں ہوں، کبھی تاش تک نہیں کھیلی “:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

میں ایسا آدمی نہیں ہوں، کبھی تاش تک نہیں کھیلی “:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
میں ایسا آدمی نہیں ہوں، کبھی تاش تک نہیں کھیلی “:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے کبھی تاش نہیں کھیلی، میں ایسا آدمی نہیں ہوں، میں نے ایسا کیاہو تو خدا مجھے پکڑے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر شہزاد اقبال کے سوال پر کہ سابق پولیس آفیسر ذوالفقار چیمہ نے آپ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا تو شیخ رشید نے کہا کہ ”میں ایسا آدمی نہیں ہوں ، میں نے اگر ایسا کام کیاہو تو خدا مجھے پکڑے ، میں نے کبھی تاش تک نہیں کھیلی “۔شیخ رشید نے کہا کہ ریمانڈ کے وقت شہباز شریف کوچیئر مین اے پی سی بنانا درست نہیں ہے جوعدالتوں کو مطلوب ہواس کوچیئرمین اے پی سی نہیں بننا چاہئے، لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا حقیقی دوست ہوں،چور چاہے اس طرف کا ہو یا میر ی طرف کا اس کو نہیں بچناچاہئے ،عمران خان پر ایک سو ایک الزام لگا لیا جائے لیکن اپنی زندگی میں یہ سننے کو تیار نہیں ہوں کہ عمران خان کرپٹ آدمی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ فضل الرحمان عالم دین ہیں جن کامیں نے ہمیشہ احترام سے نام لیاہے ، پیپلز پارٹی ویسے ہی پنجاب میں کمزور ہے جس دن ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ملے گی تحریک انصاف پنجاب اور اندرونی سندھ میں مزید مضبوط ہوجائیگی ۔

مزید : قومی