اسد عمر نے کہا تھا کہ میوزک سب سے اہم ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں ماحول :محمد زبیر کا اپنے وزیر خزانہ بھائی سے خوبصورت اختلاف رائے

اسد عمر نے کہا تھا کہ میوزک سب سے اہم ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں ماحول :محمد ...
اسد عمر نے کہا تھا کہ میوزک سب سے اہم ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں ماحول :محمد زبیر کا اپنے وزیر خزانہ بھائی سے خوبصورت اختلاف رائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد ز بیر نے کہاہے کہ حکومت اصل مسئلہ حل نہیں کرسکی، پور معیشت پانچ ماہ میں دھڑام سے نیچے آن گری ہے ، اسد عمر نے کہا تھا کہ میوزک سب سے زیادہ اہم ہوتاہے ، میں کہتاہوں کہ ماحول سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نے کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پوری معیشت پانچ چھ ماہ میںدھڑام نیچے آگری ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بانڈز اگست میں جاری کیوں نہیں کئے گئے؟ہماری حکومت نے معاشی بحران پیدا نہیں کیاتھا ، تحریک انصاف والے جی ڈی پی گروتھ ریٹ کی بات نہیں کرتے ، اصل مسئلہ حکومت اب تک حل نہیں کرسکی ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں موڈیز کی رپورٹ کے مطابق معیشت اگلے پانچ سال تک گروتھ کررہی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2018میں ورلڈ بینک کی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لی جائے اور اس وقت تمام معیشت دان اس بات سے اتفاق کررہے تھے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے،مسلم لیگ ن کے دور میں در آمدات بڑھنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ سی پیک کے تحت مشینری در آمدہورہی تھی ، اب حکومت سی پیک لیتی یا نہ لیتی !انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا تھا کہ میوزک سب سے زیادہ اہم ہوتاہے ، میں کہتاہوں کہ ماحول سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے ۔

مزید : قومی