ہم ”السیسی“ نہیں ، اس لئے دوست ممالک سے ڈسپرین مل رہی ہے :ایاز امیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ہماری بیماری کے علاج کیلئے دوست ممالک سے ڈسپرین مل رہی ہے ، بنیادی بیماری کا علاج نہیں ہور ہاکیونکہ ہماری پوزیشن مصر کے السیسی کی طرح نہیں ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہماری بیماری کیلئے ہمیں دوست ممالک سے ڈسپرین مل رہی ہے تاکہ بیماری میں تھوڑ افاقہ ہو لیکن بنیادی بیماری کاعلاج نہیں ہورہاہے کیونکہ ہماری پوزیشن مصر کے السیسی کی طرح نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے جوقرضہ ملا ہے ، اس پر تھوڑا سا سود بھی ہے جو ہم نے واپس بھی کرنا ہے، ہمیں علاج کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جن کے دس دن رہ گئے ہیں، ان کی جانب سے قبضہ گروپوں پرہاتھ ڈالا گیاہے ، اس وقت پنجاب میں کسی کا ڈر ہے تو چیف جسٹس کاہے ۔