وزیر خزانہ اسد عمر کی ناچ گانے کی محفل میں شرکت پر لوگ اٹھ کر کھڑ ے ہوگئے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا انکشاف

وزیر خزانہ اسد عمر کی ناچ گانے کی محفل میں شرکت پر لوگ اٹھ کر کھڑ ے ہوگئے ...
 وزیر خزانہ اسد عمر کی ناچ گانے کی محفل میں شرکت پر لوگ اٹھ کر کھڑ ے ہوگئے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے انکشاف کیاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کراچی میں ایک ناچ گانے کی محفل میں شریک تھے ، اس موقع پر لوگ کھڑے ہوگئے اور وزیر خزانہ سے کہا کہ آپ نے ایک طرف ملک کی معاشی حالت اتنی خراب کردی ہے اوردوسری جانب رقص کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات سے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں لیکن ہمیںیہ یاد رکھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ میں بہت بڑی بڑی لڑائیاں ہیں اوراس حوالے سے ہمارے ہاںپارلیمانی رائے موجود ہے کہ ہم نے براہ راست اس معاملے میں نہیں پڑنا ۔

انہوں نے کہا کہ شائد اب سعودی عرب اور یو اے ای یہ سمجھ رہے ہوں کہ وہ توقعات جو نواز شریف سے پوری نہ ہوئی تھیں ، وہ شائد عمران خان سے پوری ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی حالت اس وقت بہت خطرناک ہے جس کی وجہ سے معاشی صورتحال بھی خراب ہے ، اس وقت آئی ایم ایف کی طرف سے بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ، انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ناچ گانے کی محفل میں اسدعمر بھی موجود تھے جس پر وہاں لوگ اٹھ کرکھڑے ہوگئے اوروزیر خزانہ سے کہا کہ ایک طرف آپ نے ملک کی معاشی حالت اتنی خراب کردی اوردوسر ی طرف رقص کررہے ہیں۔

مزید : قومی