پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب نے پی پی رہنما اعجاز جکھرانی کے خلاف ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا ریفرنس تیار کرلیا۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا جو حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو پیش کردیا گیا ہے اور چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر ڈیڈھ ارب کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے، اعجاز جکھرانی کیس میں اب تک 3 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید : قومی