لاہور میں جہاں جگہ دستیاب ہوگی اسے سرسبز کیا جائیگا،امین اسلم

لاہور میں جہاں جگہ دستیاب ہوگی اسے سرسبز کیا جائیگا،امین اسلم

  



لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ”لبرٹی اربن فاریسٹ میاواکی“ کا افتتاح کر دیا‘ یہ جنگل شہر کے ماحول سے کاربن جذب اور آکسیجن مہیا کرے گا جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہو گا‘ افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رخسانہ نوید‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اربن فاریسٹ ماڈل کا قیام خوش آئند ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے تحت بڑے شہروں خصوصاً لاہور میں جہاں جگہ دستیاب ہوگی ان کو سرسبز کیا جائیگا‘ بدقسمتی سے ماضی میں باغات کا تصور ختم کرکے اینٹوں کا جنگل بنا دیا گیا‘ انہوں نے بتایاکہ لاہور کے اردگرد 60 ہزار کینال کی ایسی زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں‘ عنقریب لاہور کے آس پاس چھانگا مانگا کی طرز پر ایک جنگل دیکھنے کو ملے گا‘ملک امین اسلم نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی روک تھام کیلئے پنجاب میں بھی قانون سازی کی جارہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید نے امید ظاہرکی کہ 5 سالوں کے دوران لاہور کو ہرا بھرا دیکھیں گے۔

 امین اسلم

مزید : علاقائی