پشاور بی آر ٹی منصوبہ تکمیل  کے مرحلے میں داخل 

پشاور بی آر ٹی منصوبہ تکمیل  کے مرحلے میں داخل 

  



پشاور(آن لائن) پشاور بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ریچ ون کے تمام 8 بس سٹیشنوں پرکام مکمل ہو گیاہے۔ بی آر ٹی کے 30 سٹیشنوں پر آر ٹی اے سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔بی آر ٹی کی بسوں پرپہلے سے ہی یہی سسٹم نصب ہے۔ سسٹم کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں، موبائل ایپلی کیشن کے آلات بھی نصب کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ بی آر ٹی میں انٹیلی جنس سسٹم (آئی ٹی ایس) کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے۔اس سسٹم کے ذریعے مسافروں کو کارڈ ملیں گے۔ آئی ٹی ایس ریچ ون کے تمام سٹیشنوں پر نصب کرنا شروع کردیاگیا ہے۔اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز اور دیگر کمپنیاں تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘۔ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

بی آ ر ٹی منصوبہ 

مزید : علاقائی