جسم فروشی،بالی ووڈ کی اہم شخصیت رنگے ہاتھوں گرفتار

جسم فروشی،بالی ووڈ کی اہم شخصیت رنگے ہاتھوں گرفتار

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈکشن منیجر کو جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر ممبئی کے ایک فور سٹار ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ نے زیڈ لگژری ریزیڈنسی ہوٹل پر چھاپہ مار کر ازبکستان سے لائی گئی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ دونوں لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کرایا جارہا تھا۔ اس سے قبل 23 دسمبر کو بھی اسی ہوٹل سے 3 غیر ملکی خواتین کو بازیاب کرایا گیا تھا۔پولیس نے چھاپے کے دوران بالی ووڈ میں بطور پروڈکشن منیجر کام کرنے والے راجیش کمار لال کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والی زرینہ نامی خاتون راجیش کمار کے ساتھ مل کر جسم فروشی کا دھندہ چلارہی تھی۔ اس گروہ میں شامل لڑکیوں کو مختلف ہوٹلوں میں بھیجا جاتا تھا اور گاہکوں سے ایک رات کے 80 ہزار روپے چارج کیے جاتے تھے۔

جسم فروشی

مزید : علاقائی