سیاچن میں شہید جوان شہزاد خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سیاچن میں شہید جوان شہزاد خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  



فرید آباد(آن لائن) وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا، بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے شہید جوان شہزادہ خان کی نماز جنازہ اور تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔ شہزادہ خان سومرو نے 2013 میں پاک فوج جوائن کی دوران ڈیوٹی سیاچین میں جام شہادت نوش کیا، جسد خاکی صحبت پور میں پہنچنے پر عوام کا سمندر امڈ آیا شہید کی نماز جنازہ میں پاک آرمی،ضلعی انتظامیہ،سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا شہید کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ بھائی شہادت پر فخر ہے آج ہمارے بھائی نے ہمارا  سر فخر سے بلند کردیا شہید نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ ایک ڈیڑھ سالہ بیٹے کو چھوڑا۔

سپر دخاک

مزید : علاقائی