بھکر، منی ٹرک اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،2زخمی
بھکر(صباح نیوز)منی ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122بھکر کے مطابق منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ پر شہہ زور ٹرک اور ٹرالر کے تصادم میں شہہ زور ڈرائیور 24سالہ کامران جاں بحق ہو گیا. جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھکر حادثہ