کراچی میں بچیوں کی لاشیں سندھ حکومت حرکت میں آگئی 

کراچی میں بچیوں کی لاشیں سندھ حکومت حرکت میں آگئی 

  



کراچی (این این آئی) شہر قائد کراچی سے سال 2019ء کے دوران 250 سے زائد بچیوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔ سندھ حکومت کے محکمہ ہیومن رائٹس نے محکمہ صحت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محکمہ ہیومن رائٹس ذرائع کے مطابق شہر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہیں جبکہ سرکار کی مدعیت میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ منشیات کے خلاف متحرک پولیس انسانی لاشوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 

کراچی لاشیں 

مزید : علاقائی