ن لیگ، پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں ساتھ دیتے تو حکومت گر سکتی تھی، اچکزئی

  ن لیگ، پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں ساتھ دیتے تو حکومت گر سکتی تھی، اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں ساتھ دیتے تو حکومت گر سکتی تھی۔کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک اور خطے کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مارچ یا اپریل میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔محمود اچکزئی نے کہا کہ 1973کے آئین کے آرٹیکل 6کے تحت آئین سے غداری کی سزا سنگین غداری ہے، اس لیے خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کو سزا دینے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔انہوں نے کہا کہ مصلحت پسندی کے بجائے غیرجانبدارانہ انتخابات کے ذریعے پاکستان کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، اگر ہم سڑکوں پر نکلے تو حکمرانی کرنا مشکل ہو جائے گا۔پشتونخوا ملی عوامی کے سربراہ نے کہا کہ ایکسٹنشن کا معاملہ ہمیشہ کے لیے تمام اداروں میں ختم ہونا چاہیے، جس کی مدت پوری ہو وہ گھر چلا جائے۔
، اچکزئی

مزید :

علاقائی -