ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان غیرجانبدار رہے گا، عبدالباسط
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں غیر جانبدار رہنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور معاملے کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ سابق سفارتکار عبد الباسط نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقتی طور پر حالات مزید کشیدہ ہوتے نظر نہیں آتے اور ایران سفارتی طور پر امریکہ پر پریشر بڑھانے کی کوشش کرے گا۔بظاہر لگتا ہے کہ حالات کنٹرول میں آجائیں گے، اس معاملے کو سیکورٹی کونسل میں لے جانے کیلئے ایران, روس اور چین کیلئے بھی امریکہ پر پریشر ڈالے گا تاہم چار ماہ بعد کیا ہوتا اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اس وقت ایران پر اندرونی دباؤ ہے اور ایران امریکہ پر جوابی کارروائی اور بدلہ لینے کے بیانات دے کر امریکہ پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے غیر جانبدار رہنے اور اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے. جو ٹھیک ہے ہمیں دونوں اطراف کو دیکھنا ہے۔ اگر حالات جنگ کی طرف گئے تو اس سے افغانستان میں طالبان سے ساتھ جاری مذاکراتی عمل متاثر ہو گا۔
عبدالباسط