جمہوریت کے نام پر زاتی مفادکی دوڑ جاری ہے، مصطفی کمال

  جمہوریت کے نام پر زاتی مفادکی دوڑ جاری ہے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کے حصول کی دوڑ جاری ہے۔ جب یہ جماعتیں چاہتی ہیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں اور جب مفادات کے حصول کے لیے کوئی غیر جمہوری راستہ اختیار کرنا ہو تو یو ٹرن لے کر عوام کو دھوکا دے دیتی ہیں۔ اسی لیے عوامی مسائل کا حل صرف پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے کیونکہ ہم رنگ، زبان اور خاندان کی سیاست کے بجائے صرف عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت، تجربے اور معلومات کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔ 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ عام کے بعد عوامی رابطے مزید تیز کر دیں گے۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مایوس ہو کر عوام بڑی تعداد میں پی ایس پی کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس کے باہر منعقد کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مصطفی کمال

مزید :

علاقائی -