سانگھڑ، آوارہ کتے نے پانچ  سالہ بچی کا گال نوچ لیا

سانگھڑ، آوارہ کتے نے پانچ  سالہ بچی کا گال نوچ لیا

  



سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کے علاقے ڈھک پاڑے میں آوارہ کتے نے پانچ سالہ یتیم بچی کا گال نوچ لیا۔ شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ڈھک پاڑے میں پانچ سالہ معصوم بچی گلی میں کھیل رہی تھی تو وہاں پر موجود آوارہ کتے نے اس کے گال کو نوچ لیا جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر گہرا زخم ہو گیا۔ ورثا نے فوری طور پر میمونہ کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر کے مطابق کتے کے کاٹنے کی ویکسین ہسپتال میں موجود نہیں تھی پرائیویٹ میڈیکل اسٹور سے ڈوز منگوا کر انجکشن لگایا گیا۔

گال نوچ لیا  

مزید : علاقائی


loading...