دالبندین، اپنے بچوں کو تین دن تک کمرے میں بند رکھنے والا سنگدل باپ گرفتار

دالبندین، اپنے بچوں کو تین دن تک کمرے میں بند رکھنے والا سنگدل باپ گرفتار

  



دالبندین(این این آئی)دالبندین کے علاقے چہتر میں سنگدل باپ نے اپنے تین بچوں کو تین دن تک کمرے بند کر رکھا،لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو ماں کے حوالے جبکہ باپ کر گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق چہتر کے علاقے کلی حاجی عبد القادرمیں عبد العزیز نامی شخص نے اپنے تین کمسن بچوں کو کمرے بند کر کے ساتھ میں زہر بھی رکھ دیا اور باہر لوگوں کو دھمکی دیتا رہا جس نے دروازہ کھولا تو وہ تینوں بچوں کو زہر دے کر مار ڈالے گا۔صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے لیویز انتظامیہ کو موقع پر روانہ کردیا لیویز نے تینوں بچوں جس میں ایک سالہ شاہ زیب دو سالہ سعد اور تین سالہ میمونہ کو کمرے سے باہر نکال دیا۔ اس دوران سنگ دل باپ نے لیویز اہلکار کے ساتھ مزاحمت کرکے اسے زخمی کردیا۔

سنگدل باپ 

مزید : علاقائی