لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کردہ کمیشن آج سے کوئٹہ میں سماعت شروع کریگا

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کردہ کمیشن آج سے کوئٹہ میں سماعت شروع ...

  



کوئٹہ (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کردہ کمیشن (آج)پیر سے کوئٹہ میں سماعت شروع کرے گا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کی سر براہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن آج سے 11جنوری تک سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں 85لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا، کمیشن چھ روز کے کوئٹہ کے 10،مستونگ کے 2جبکہ پشین، آواران اور خضدار کے ایک ایک کیسز سنے گا سماعت کے پہلے روز پندرہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔

لاپتہ افراد

مزید : علاقائی


loading...