وزیر اعظم کی زیر قیادت ملک ریاست مدینہ کی طرف گامزن،نور الحق قادری

وزیر اعظم کی زیر قیادت ملک ریاست مدینہ کی طرف گامزن،نور الحق قادری

  



جمرود(این این آئی)وفاقی وزیرمذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے زیر قیادت ملک ریاست مدینہ کی طرف گامزن ہے،یکساں نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، نجی تعلیمی ادارے تعلیمی شرح بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جمرود میں آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادر ی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے زیر قیادت ملک ریاست مدینہ کی طرف گامزن ہے جب بھی وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو دل کو اطمینان و سکون ملتا ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کمیشن و کرپشن سے پاک حکومتِ ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے 2020کو ترقی و نوکریوں کا سال قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی شرح بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہے کیوں کہ کھیل گود نوجوانوں کو نشہ سے بچاتی ہے۔۔تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ محمد نور الحق قادری نے سپورٹس گالا میں پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں۔

نور الحق قادری

مزید : علاقائی


loading...