سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں پچاس گھنٹے بعد سی این جی سٹیشنز کھول دیئے گئے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو صبح 8 آٹھ بجتے ہی کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔ پچاس گھنٹے بعد سی این جی سٹیشنز کھولے گئے۔سوئی سدرن نے آخری بار جمعرات 10  بجے رات سے جمعہ صبح 6 بجے تک آٹھ گھنٹے کے لئے سی این جی سٹیشنز کو گیس بحال کی گئی تھی۔ سی این کے حصول کے لیے سی این جی اسٹیشنزپر قطاریں لگ گئیں۔

مزید :

علاقائی -