قلعہ گجر سنگھ،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

قلعہ گجر سنگھ،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  



لاہور(خبرنگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے سب انسپکٹر ملک شوکت علی کے مطابق منٹگمری روڈ پر گلستان سینما کے سامنے سے 6 روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا تھا، شناخت کیلئے مارکیٹوں،بازاروں،دکانوں،آبادیوں میں اعلانات کروائے۔ متوفی نے گندمی رنگ شلوارقمیض پہن رکھی ہے، داڑھی ہے،حلیہ نشئی جیسا۔ تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید : علاقائی


loading...