شدید سردی میں بھی پتنگ بازی،پولیس تھانوں میں آگ سینکتی رہی

شدید سردی میں بھی پتنگ بازی،پولیس تھانوں میں آگ سینکتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور  شہرکے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود سر دی میں پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا،جبکہ پولیس ہیٹر جلائے تھانوں میں بیٹھی رہی۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھا ؤ نی،سا ندہ، باغبانپورہ،،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا۔ڈولفن سکواڈنے کارروائی کر تے ہوئے پتنگ بازی، ہوائی فائر نگ پر 24 سے زائد افراد کو گر فتار کر کہ درجنوں پتنگیں اور چر خیاں بر آ مد کر لیں۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھرون ویلنگ پر لگا ئی جا نے والی پا بندی کو نوجوانوں نے ہوا میں اڑا دیا، اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ،ریس   لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے  میں بری طرح ناکام ہو گئی،تفصیلات کے مطا بق  شہر کے پوش علاقوں گلبرگ،غالب مارکیٹ، کینال ویو،جیل روڈ،فیروز پور روڈ، وحدت روڈ ڈیفنس روڈ،مال روڈ،فیروز پور روڈ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر لاکھوں روپے کا جوا  بھی ء لگایا گیا جبکہ  ایم ایم عالم روڈ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے۔

مزید :

علاقائی -