ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے'' امپرومنٹ آف انویسٹی گیشن'' اور " بیسک انویسٹی گیشن '' کورسزاختتام پذیر ہوئے۔ 2 ہفتے پر محیط کورسز میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز20/20 افسران نے شرکت کی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر سکیورٹی ڈویڑن کے 56 جبکہ آپریشنز ونگ کے 7 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائرکروائے گئے۔ریلوے پولیس کے 63 افسران و اہلکاروں کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔ایس ایم جی گن، ایم پی 5 پسٹل اور سیمی آٹومیٹک کے 5،5 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1230 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 2275 اور بیرون اضلاعی 39 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔

 اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں 183 اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 1634 کو آوٹ ڈور میں طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...