کاہنہ،زہریلی شراب پینے  سے 3 افراد کی حالت نازک

کاہنہ،زہریلی شراب پینے  سے 3 افراد کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کا ہنہ کے علاقہ میں زہر یلی شراب پینے کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد کی حالت غیر ہو نے پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتا یا گیا ہے کہ کا ہنہ کے علاقہ میں گرین ٹاون کا رہائشی25سالہ احسن اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا  کہ شراب پیتے ہوئے   تینوں دو ستوں کی اچا نک طبعیت خراب ہو گئی جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا،احسن جانبر نہ ہو سکا پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ایس ایچ او عتیق ڈوگر کے مطا بق اصل حقایق پوسٹ مارٹم رپورٹ آ نے کے بعد سا منے آ ئے گی۔

مزید :

علاقائی -