اسلام پورہ،خاتون کو چھیڑنے کا تنازع،اوباشوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو مار ڈالا

اسلام پورہ،خاتون کو چھیڑنے کا تنازع،اوباشوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو مار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ کے علاقہ میں خاتون کو چھیڑنے سے منع کرنے پر گولیاں چل گئیں، گو لی لگنے سے 30سالہ اکرم نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پو سٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادی،بتا یا گیا ہے کہ اسلام پورہ میں راہ جاتی ایک خاتون سے چند اوباش چھیر خانی کر تھے۔لڑکی کو سرعام چھیڑنے پر محلہ دار  نے منع کیا تو اوباشوں نے اس سے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس دوران بات حد سے برھ گئی تو اوباشوں نے سرعام فائرنگ شروع کر دی۔اکرم نامی شخص فائرنگ کی زد میں   آ کر جاں بحق ہو گیا۔اوباش فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔اکرم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اکرم کی موت گولی لگنے سے واقع ہو ئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہہے۔ دی پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -