بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،ڈیفالٹرز سے 22کروڑ روپے ریکوری

بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،ڈیفالٹرز سے 22کروڑ روپے ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سال 2019ء میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کے دوران6063 مقدمات رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ڈیفالٹرز سے 22 کروڑ روپے ریکوری کیے ہیں جو کہ سال 2018ء کی نسبت سال 2019 ء میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن دو سو فیصد زیادہ کارروائی کی گئی ہے جس میں زیادہ تر کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،اور اس میں جولائی 2018ء سے جون 2019ء تک 3 کروڑ 37لاکھ یونٹ چارج کئے گئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران بجلی چوروں سے 38 کروڑ 33 لاکھ کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ جولائی 2019 سے اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ یونٹ چارج کئے گئے ہیں اور اس میں جولائی 2019ء سے لے کر31دسمبر 2019ء تک 24 کروڑ روپے بجلی چوروں سے ریکور کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ہے جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 22 کروڑ سے زائد وصول کئے گئے ہیں  سزا اور جزا کانظام موثر بنایا گیا ہ جس میں 11 ملازمین کو کرپشن میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہونے پر کی شکایات پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران 200 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی گئی ہیں جبکہ پورے سرکل میں اوورلوڈڈ 100سے زائد آبادیوں میں ترسیلی نظام کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں 100 کے وی اور 200 کے وی کے 130 بجلی کے ٹرانسفارمرزکو اَپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے بجلی کے ترسیلی نظام میں 100 فیصد بہتری ہوئی ہے۔ اسی طرح کھلی کچہریوں میں آنے والے سائلین کی شکایات کو 100 فیصد حل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -