ڈی آئی جی آپریشنز نے  گریٹر اقبال پارک کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی آپریشنز نے  گریٹر اقبال پارک کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی نے سٹی ڈویڑن کے مختلف مقامات پر مامور اہلکاران و افسران کو چیک کیا۔ڈیوٹی پر مامور اہلکاران و افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔دوران چیکنگ گریٹر اقبال پارک کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کاکہنا تھا کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے عناصر کو فوری گرفت میں لائیں اورجرائم کے کنٹرول کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔دوران ڈیوٹی ضابطہ اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھیں اورتمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔

مزید : علاقائی


loading...