سکول کھلتے ہی غلط پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

سکول کھلتے ہی غلط پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

  



لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کہاکہ دوبارہ سکولز، کالجز کھلنے سے ٹریفک کے بہاو میں اضافہ ہوجائے گا، جس کے پیش نظر صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں بچوں کو چھوڑتے اور لے جاتے وقت صرف سنگل لین میں پارکنگ کی اجازت ہوگی جبکہ ٹریفک بہاؤ میں خلل اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں ایک ہی اوقات کار میں سکول و کالجز لگنے سے سڑکوں پر ٹریفک بہاو میں اضافہ ہوجاتا ہے،جسے سٹی ٹریفک پولیس یقینی کو بنانے کیلئے ہمہ کوشاں ہے۔شہر کی اہم اور مصروف شاہراؤں پر واقعہ سکول و کالجزہوم اکنامکس،بیکن ہاؤس گلبرگ،اپواء کالج،کنیئرڈ کالج،لاہور کالج فا ویمن،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز سمیت دیگر سکول و کالجز کے گردونواح میں معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ 49 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پٹرولنگ افسران اور سیکٹر انچارجز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں گئیں ہیں کہ وہ صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں پٹرولنگ کو موثر بنائیں۔سکو ل و کالجز کے باہر لگنے والی ریڑھیوں اور دیگر سٹالز کیخلاف کاروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکول و کالجز کے گردونواح میں کوئی تجاوزات قائم نہ ہو جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو۔

انہوں نے مزید سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکول و کالجزکی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر لائحہ عمل تیار کریں۔ پٹرولنگ افسران اورسیکٹر انچارجز چھٹی کے وقت سکولوں کے باہر خود موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں۔شہری ٹریفک صورتحال بارے جاننے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے سڑکوں پرٹریفک کی تازہ ترین صورتحال بارے پیغامات نشر بھی کئے جارہے ہیں 

مزید : علاقائی


loading...