ہینڈی کرافٹ  نمائش 12 جنوری کو منعقد ہوگی

ہینڈی کرافٹ  نمائش 12 جنوری کو منعقد ہوگی

  



راولپنڈی (اے پی پی) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہیپ)کے زیر اہتمام گھریلو دستکاریوں کی منفرد نمائش 12جنوری کو منعقد ہوگی۔ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس نے بتایاکہ پاکستانی دستکاریوں کے فروغ کے اقدامات کے تسلسل کے ساتھ ہیپ نے 12جنوری کو چینی سفارتخانے میں ایکسکلو سو ہینڈی کرافٹ نمائش کے انعقاد کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اور سٹالز کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔فہد برلا س نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی گھریلو دستکاریوں کی دنیا بھر میں مانگ ہے،پاکستانی ہنر مندوں کے  کام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے روڈ میپ بھی طے کر لیا گیا ہے۔جنوری میں ایکسکلو سو ہینڈی کرافٹ نمائش کا انعقاد بھی اسی روڈ میپ کا حصہ ہے۔

مزید : کامرس


loading...