سٹاک مارکیٹ میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے اسٹاک مارکیٹ میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف)متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ای ٹی ایف کے تعارف کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ہیڈ آف پروڈکٹ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ حسن رضا نے بتایا کہ یہ نئی پراڈکٹ ایس ای سی پی کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جائیگی اور یہ فنڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائینگے جبکہ اس فنڈ میں میوچل فنڈز اور اسٹاک دونوں کے تحت حاصل کردہ مراعات شامل ہوں گی۔حسن رضا نے بتایا کہ دنیا کے 46ممالک میں یہ فنڈ ٹریڈ کیا جارہا ہے جس میں امریکا،جاپان،چین اور کینیڈا بھی شامل ہیں جبکہ اس فنڈ کا سالانہ ٹرن اوور 5.06ٹریلین امریکی ڈالر ہے،تاہم اسٹاک مارکیٹ میں اس فنڈ کی ٹریڈنگ کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -