پاک مصر بزنس کانفرنس کے  انعقاد کی تیاریاں تیز

پاک مصر بزنس کانفرنس کے  انعقاد کی تیاریاں تیز

  



راولپنڈی (یواین پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مصر میں پہلی بزنس کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردیں،پاک مصر بزنس کانفرنس 30جنوری کو قاہرہ میں منعقد ہو گی۔راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے بتایاکہ کانفرنس کا بنیادی مقصد افریقی منڈیوں کو تلاش کرنا اور دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔ صبور ملک نے کہا کہ افریقی ممالک پاکستان کی برآمدات کیلئے غیر روایتی مارکیٹ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان حلال فوڈ میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں،کانفرنس کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید : کامرس