محکمہ زراعت پنجاب کی ہارٹی ایکسپو22جنوری کو منعقد ہو گی 

محکمہ زراعت پنجاب کی ہارٹی ایکسپو22جنوری کو منعقد ہو گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتما م تیسری پاکستان ہارٹی ایکسپوکے انعقاد کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ہارٹی ایکسپو22 جنوری سے شروع ہو گی جوکہ 23جنوری تک جاری رہے گی۔ایکسپو میں مختلف ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ہارٹی ایکسپو میں سائنسدان، برآمد اور درآمد کنندگان شریک ہوں گے جبکہ اس موقع پر دو روزہ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس کا مقصد دنیا میں ہونے والی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، ریسرچ کے متعلق پھلوں اور سبزیات کے کاشتکاران و برآمد کنندگان کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ملکی پھلوں و سبزیات کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپورٹ کی بدولت کاشتکاروں کو پھلوں اور سبزیوں کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں گی۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نمائشں میں ہار ٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ کاشتکار، امپورٹرز، ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر یں گی۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ  مالی سال 2018-19 میں دو بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے امپورٹرز اور خریداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی خاص طور پرچین، ملائیشیا، انڈونیشیا، قطر، مصر، سری لنکا، ایران، بحرین، تاجکستان، ازبکستان، سعودی عرب، بیلا روس اور یو کرائن سے آئے وفود نے پاکستانی پھلوں، سبزیوں اور ان سے بنی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مقامی ایکسپورٹرز کے درمیان کئی تجارتی معاہدے بھی ہوئے۔ ان نمائشوں کے انعقاد سے سٹرس، آم و دیگر ہائی ویلیو کراپس کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ محکمہ زراعت پنجاب امسال بھی زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان ہارٹی ایکسپو2020 کا انعقاد کر رہا ہے۔
tca/skr/zri 1429

مزید :

کامرس -