لاہور کی ایک اور تاریخی عمارت کو سیاحوں کے لئے بحال کر نے کا فیصلہ

لاہور کی ایک اور تاریخی عمارت کو سیاحوں کے لئے بحال کر نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور کی ایک اور تاریخی عمارت کو سیاحوں کے لئے بحال کر نے کا فیصلہ‘ تاریخی بریڈ لا ہال کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ میں معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر آفس کے عقب میں تاریخی بریڈ لا ہال کی عمارت موجود ہے جسے 1900 میں قائم کیا گیا تھا مگر متعلقہ محکمہ کی توجہ نہ ہونے کے باعث گزرتے وقت نے اس کے حسن کو گہنا دیا ہے، تاہم اب والڈ سٹی اتھارٹی نے اس عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے اور سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کیلئے متروکہ وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی میں معاملات طے پا گئے ہیں، والڈ سٹی اتھارٹی عمارت کی بحالی کا جلد ہی پی سی ون مکمل کرلے گی۔