ٹاؤن شپ کے مکین گیس بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

ٹاؤن شپ کے مکین گیس بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

  



لاہور(خبرنگار) ٹاؤن شپ کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرہ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے گیس کا پریشر ڈاؤن ہے اور اس میں ٹاؤن شپ  سیکٹر ٹو کی گلی نمبر  12،13اور 14 میں گیس کی مسلسل بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیں اور سوئی گیس اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کے دفاتر میں مسلسل چکر لگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ اس موقع پر مظاہرہ میں شامل خواتین نے کہاکہ گیس کی بندش کے باعث لکڑیاں او کوئلے جلانے پر مجبور ہیں اور اوپر سے ایل پی جی بھی نہیں مل رہی  اس پر وزیر اعظم کونوٹس لینا چاہیے۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیراعظم نے نوٹس نہ لیا تو گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کیاجائے گا۔ دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں گیس کی ڈیمانڈ میں گزشتہ روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھ جانے پر سپلائی کم رہی ۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کا کہنا ہے کہ گنجان آبادیوں میں کمپریسر کا استعمال بڑھ گیا ہے، 15 دنوں کے دوران 415 گھروں کے گیس کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1