سوئی گیس کے شعبہ بلنگ کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

  سوئی گیس کے شعبہ بلنگ کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ بلنگ اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس میں شعبہ بلنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں ایس این جی پی ایل بلنگ نارتھ اور ایس این جی پیا یل بلنگ ویسٹ ہوں گے اور اس میں ایک جی ایم بلنگ کی جگہ نارتھ اور ویسٹ کے الگ الگ جی ایم بلنگ بھی تعینات کئے جا رہے ہیں جس کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقائدہ منظوری دے دی ہے، جس  کے بعد نارتھ اور ویسٹ زون کے نئے جی ایم تعینات کئے جائیں گے جس کیلئے ضیاء ملک اور ظفر محمود سمیت شہزاد اعوان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ شعبہ بلنگ کے نئے زون نارتھ اور ویسٹ فعال ہونے پر چیف آفیسرز بلنگ اور ڈپٹی چیف بلنگ آفیسرز سمیت دیگر افسروں اور ملازمین کی تعیناتی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ جی ایم بلنگ آصف قریشی کو اگلے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے اور انہیں سینئر جنرل منیجر آڈٹ تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) صغیر الحسن خاں کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نیا سی ایف او تعینات کیا جا رہا ہے جس کے سینئر جنرل منیجر فیصل اقبال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1