ذوالفقار بھٹو نے ساری زندگی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی،اشرف بھٹی

    ذوالفقار بھٹو نے ساری زندگی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے قائد ایوان شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جمہوریت بھٹو شہید کے خاندان کی قربانیوں کی بدولت قائم و دائم ہے بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور بے نظیر شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی حکومتوں کو ختم نہ کیا جاتا تو آج پاکستان حقیقی معنوں میں دنیا کے دیگر ممالک کو بھی لیڈ کررہا ہوتا۔وہ بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کے غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے وہ خود ایک جاگیر دار تھے مگر انہوں نے جاگیر داروں کے خلاف ہی صدائے احتجاج بلند کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...