امریکہ،بھارت خطے کا امن تباہ کرناچاہتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

امریکہ،بھارت خطے کا امن تباہ کرناچاہتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں بھارت وادی جموں و کشمیر میں 154 دن سے دنیا کی بدترین خون کی ہولی کھیل رہا ہے جہاں انسانی حقوق کے کھلے عام تذلیل ہو رہی ہے، انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، وادی میں سخت سردی کے دورن خوراک اور ادویات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں اور امریکہ نے ایران کے طاقتور فوجی کمانڈر کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ہلاک کردیا ہے جس پر ایرانی فوج سمیت پوری ایرانی قوم میں غم و غصہ پایا جارہا ہے جو خطے کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔امریکہ اور بھارت عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بجائے مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا ء پر ہیں۔ جہاں 154روزہ کرفیو سے انسانی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے جو کہ کشمیر ی عوام کو بلا خوراک جیل میں بند کرنے کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1