انسانیت کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے،ابرار الحق

انسانیت کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے،ابرار الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہلال احمرپاکستان کے چیئر مین ابرارالحق نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے‘ہم اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک وقوم کو خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ وہ ڈیفنس میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن مقدسہ ایاز‘ثروت گوہر‘روزی رضوی کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری‘تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین‘صائمہ نوابی‘پرویز اے شیخ‘افروز انوار‘سلمان بن زاہد‘فواد حسین‘سید طاہر علی رضوی اور میڈ م شمیم اور روبا ہمایوں سمیت دیگر بھی موجود تھے ہلال احمرپاکستان کے چیئر مین ابرارالحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ہلا ل احمر کا چیئر مین بنا کر جو دذمہ داری دی ہے انشاء اللہ میں اس پر پورا اتروں گا اور تمام وسائل عام آدمی کی بھلائی اور اسکو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن بھی عام آدمی کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم قومی امنگوں کے عین مطابق اپنا کرتے رہیں گے جبکہ ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ابر ار الحق نے ہمیشہ غر یبوں کی بات کی ہے اور اب ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہلال احمر کے ذریعے بھی وہ بھر پور کام کریں گے