ریجیکٹڈ سیاسی مافیا کو ملک وقو م نہیں اپنی فکر ہے،اعجاز چودھری

ریجیکٹڈ سیاسی مافیا کو ملک وقو م نہیں اپنی فکر ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور ( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ ریجیکٹیڈ سیاسی مافیا کو ملک وقوم کی نہیں اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے دورِحکومت میں ملکی وسائل بے دردی سے لوٹا ہے،تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،آپس میں یکجہتی اوراتحاد وقت کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،ملکی معیشت تیز ی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، اداروں کو مضبوط بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ، سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز اور جنوبی لاہور کی گوررننگ باڈی اور ٹاؤنز عہدیداران کے موقع پر کیا۔

میونسپل و ٹاؤنزکمیٹیاں، ولیج اور نیبر ہوڈ کونسل میں تنظیم سازی تیسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے،عوام سے رابطہ مہم شروع کریں، لاہور ملک کا سیاسی دارلخلافہ ہے، پارٹی عہدیداران دن رات پارٹی کی نچلی سطح تک تنظیم سازی کریں، سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا، پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، اس موقع پر سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، غلام سرور، شبیرسیال، ندیم قادر بھنڈر، حافظ عبیداللہ، عثمان سعید بسراء، صدر جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھر،جنرل سیکرٹری جنوبی لاہور میاں اکرم عثمان، صدر قصور عظیم الدین لکھوی، صدر ننکانہ سرور شاہ، صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خان، صدر گجرات سلیم سرور جوڑا، صدر سیالکوٹ ادریس چیمہ، صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید، صد ر ساہیوال رانا آفتاب، صدر حافظ آباد مبشر عباس بھٹی، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، صدر نارروال طارق انیس چوہدری، صدر منڈی بہاؤالدین ذوالفقار گوندل، صدر اوکاڑہ سید عباس رضوی، پاکپتن کے جنرل سیکرٹری مظہر فرید وٹو، سلیم صادق، مبین حیات، علی ڈوگر، شاہنواز چیمہ، فیصل مختار گوندل، مہر واجدعظیم، صغیر وڑائچ، ملک محمد تنویر، جہانزیب حبیب، عمران زیب کمبوہ، رضوان اسلم بٹ، عثمان دھدرا، فیصل ڈھکو، ارشد چوہدری، میاں تیمور خالد، مہر کاشف،مقصود صابر انصاری، علیم اللہ وڑائچ، طارق ریحان، سرفراز ڈوگر، میاں رؤف، جواد منج، اعجاز ڈیال، فرید منیر، چوہدری یوسف، علی عباس، رانا غضنفر، ملک منصب اعوان، عاصم شوکت، میاں مقصود، حضرات خان، فیاض بھٹی، خرم مرتضٰٰی، حاجی محمد فیاض، رانا شہریار، ملک نواز اعوان، ملک مقصود موہڑہ، جاوید ضمیر، رانا وسیم شہزاد، راجہ شہزاد، مظہر حفیظ بٹ، میاں عامر خلیق اور وقاص اسلم سمیت عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1