اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی پر اتفاق رائے بیدار کرے،سجاد ندیم

  اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی پر اتفاق رائے بیدار کرے،سجاد ندیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں ہے۔ اپوزیشن سے امید کرتے ہیں کہ عوامی مفاد کی قانون سازی پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کریں، تحریک انصاف کے کئی وزراء پر بھی کیسز چلے۔

اور انہوں نے وزارتیں چھوڑیں، اپوزیشن کا سیاسی انتقام کا موقف ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالکہ ہیں، وہ آمدنی کے ذرائع نہیں دکھاسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1