ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا بھارتی مسلم کش اقدامات کے خلاف مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا بھارتی مسلم کش اقدامات کے خلاف مظاہرہ

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے اخبار مارکیٹ بیرون لوہاری گیٹ میں بھارتی مسلم مخالف قانون اورکشمیرمیں مسلسل کرفیو و مظالم کیخلاف قائدورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ایک بڑے بینرکے ساتھ مختلف کتبے بھی اُٹھارکھے تھے جن پردہشتگردنریندرمودی اوربھارت کیخلاف نعرے درج تھے اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،شیخ محمدنعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین،قاری محمدحنیف حقانی،مولانا محمدمنسوب رحیمی اورپیرطارق محمودنقشبندی نے کہاکہ نریندر مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات بھارت کولے ڈوبیں گے۔ نریندرمودی بھارت کیلئے گوربہ چوف ثابت ہوگا۔ مقررین نے کہاکہ بھارتی مسلم مخالف شہریت بل انصاف کا کون عالمی قوانین کیخلاف ہے کشمیرمیں مسلسل کرفیواوربھارتی مسلمانوں پرمظالم پرعالمی دنیاکی خاموشی مجرمانہ ہے ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عالمی دہشتگردنرندرمودی کے کشمیروبھارت میں مسلم کش اقدامات نہ صرف بھارت کیلئے تباہ کن ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...