سکھ مذہب کے گروگوبند سنگھ جی کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

  سکھ مذہب کے گروگوبند سنگھ جی کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

  



لاہور(فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے دسویں گرو،گرو گوبند سنگھ جی کے جنم دن کی تین روز ہ تقریبات گردوارہ کرتارپور صاحب میں اختتام پذیر آخری روز تقریب میں صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک طارق وزیر ر عمران گوندل،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی اور کرتار پور کے رابطہ آفیسر نور اسلم خان کے علاوہ پاکستان سے گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ جنرل سیکرٹری امیر سنگھ،پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ رامیش سنگھ اروڑا،بھارت سے آئے سردار فتح جیت سنگھ،سمیت بھارت اور پاکستان سے آئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالا۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خطے میں قیام امن کے لیے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئی مذہبی تقریبات ادا کرنے کے بعد سکھ یاتریوں نے وزیر اعظم پاکستان کے اس بہترین ین اقدام پر شکریہ بھی ادا کیا۔جبکہ سکھ یاتریوں نے اعلی انتظامات چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا سیک یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں جب کہ بھارت میں پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔اس موقع پر بھارت کے کشمیری مسلمانوں پر مظالم اور اور بھارت میں متنازعہ قانون پاس کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

 صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ نے کہا کہ سکھ، مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے ہے کرتارپور راہداری امن اور محبت کی راہداری ہے وزیراعظم عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ہو نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق حکومت پنجاب سکھ مذہب کی عبادت گاہوں ہوں کی حفاظت اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے۔تقریر کے اختتام پر پر بھارتی سکھ یاتریوں نے پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کئے

مزید : میٹروپولیٹن 1