پی ٹی آئی کا چوروں کے احتساب کا نعرہ کہاں گیا،الطاف شاہد

    پی ٹی آئی کا چوروں کے احتساب کا نعرہ کہاں گیا،الطاف شاہد

  



لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چوروں کے احتساب کانعرہ کہاں گیا،عمران خان باری باری اپنے انتخابی وعدوں سے منحرف ہورہے ہیں۔مصلحت پسندعمران خان نے احتساب کے معاملے میں بھی یوٹرن لے لیا۔جہاں احتساب کے نام پر اقتدار میں آنیوالے چوروں سے ہاتھ ملانے والے وہاں بدعنوانی کا سیلا ب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نظریہ ضرورت نے حکومت اوراپوزیشن کوایک جھنڈے اورایجنڈے پرساتھ ساتھ کھڑا کردیا۔سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی نے نظریاتی سیاست کاعلم اٹھایا ہوا ہے۔

، پی ایس پی کے سواسبھی پارٹیاں مالیاتی سیاست کی علامت ہیں۔وہ پارٹی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سیاسی سوداگروں اورگداگروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اقتدارپرست سیاستدانوں نے پاکستان کوقبرستان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

مزید : میٹروپولیٹن 1