کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے جاری پروگرام کے فیز ٹو کا آغاز

کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے جاری پروگرام کے فیز ٹو کا آغاز

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے جاری پروگرام کے فیز ون کے بعد اب فیز ٹو کا آغاز، صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے 30 ارب روپے کا پیکیج منظور، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حلقوں میں نئی سکیموں کیلئے 31 جنوری تک نشاندہی کاوقت دیدیا۔ذرائع کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز ٹو میں حکومتی ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 15 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے، پنجاب حکومت نے ضلعی حکومت کو وزرا ء اور ارکان اسمبلی کے حلقوں میں مزید ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا اور 31 جنوری تک حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے حلقوں کی سکیموں فہرست مرتب ہوگی جبکہ 15 فروری سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز ٹو کیلئے فنڈز کا اجرا کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...